جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.346803 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
 شاہ عبداللہ کا ہنگامی دورۂ پاکستان استقبالیہ مناظر نے سب کو حیران کر دیا
 شاہ عبداللہ کا ہنگامی دورۂ پاکستان استقبالیہ مناظر نے سب کو حیران کر دیا

 شاہ عبداللہ کا ہنگامی دورۂ پاکستان استقبالیہ مناظر نے سب کو حیران کر دیا

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی جہاز کو خصوصی حفاظتی حصار فراہم کیا۔

نور خان ائیر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمجوشی کے ساتھ شاہ عبداللہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

شاہ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ ائیرپورٹ سے روانگی کے بعد وہ سیدھے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ عبداللہ کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے برسوں پر محیط قریبی اور برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔ ان کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

دورے کے دوران شاہ عبداللہ صدرِ مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ایوانِ صدر میں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز بھی دیا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں