کراچی (نمائندہ خصوصی): کراچی کے شہری جوہر عباس نے ٹریفک ای چالان کے غیر منصفانہ جرمانوں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مختلف شہروں میں ایک ہی خلاف ورزی پر مختلف جرمانے لگانا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
جوہر عباس کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک ہی ٹریفک خلاف ورزی پر صرف 200 روپے کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جبکہ کراچی میں 5 ہزار روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں، جو شہریوں پر غیر ضروری بوجھ ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکام کو ہدایت دی جائے کہ وہ ان جرمانوں کی منصفانہ بنیاد پر وضاحت پیش کریں اور زیادہ جرمانوں کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
سیو آور پاک
