جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.541604 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
مریم نواز کا بڑا اعلان پنجاب کی ہر زمین اصل مالک کو، قبضہ مافیا کی شامت آگئی
مریم نواز کا بڑا اعلان پنجاب کی ہر زمین اصل مالک کو، قبضہ مافیا کی شامت آگئی

مریم نواز کا بڑا اعلان پنجاب کی ہر زمین اصل مالک کو، قبضہ مافیا کی شامت آگئی

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صاف اعلان کیا ہے کہ پورے صوبے میں ہر مرلے، ہر کنال اور ہر ایکڑ زمین پر صرف اصل مالک ہی کا حق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کی زمین یا پراپرٹی پر قبضہ ہے تو وہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دے، چند دنوں میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔

یہ بات وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کہی گئی، جہاں انہیں پراپرٹی آرڈیننس پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صرف 48 گھنٹوں کے اندر ایک ہزار سے زائد خاندانوں کو ان کی زمین کا حق واپس دلایا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں خواتین کی زمین سے متعلق مقدمات کو بھی اب فوری طور پر نمٹایا جائے گا۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ جب تک اصل مالک کو اپنی زمین کا قبضہ نہیں ملتا، فیصلہ مکمل نہیں سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی سفارش نہیں چلے گی، فیصلہ اب صرف کاغذ پر نہیں، بلکہ عملی طور پر ہو کر رہے گا۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ زمین سے متعلق ہر فیصلے کے بعد فوری قبضہ دیا جائے، اور شہری بلا جھجھک ڈی سی آفس سے رجوع کریں۔ صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں