جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.248604 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
مریم نواز کا چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ متاثرین کے ساتھ وقت گزارا
مریم نواز کا چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ متاثرین کے ساتھ وقت گزارا

مریم نواز کا چوہنگ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ متاثرین کے ساتھ وقت گزارا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے چوہنگ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وہ ایک عارضی کلاس روم میں بھی گئیں اور بچوں سے دوستانہ انداز میں گفتگو کی۔

مریم نواز نے ریلیف کیمپ میں موجود فیلڈ ہسپتال اور میڈیکل کیمپ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ وہاں موجود ڈاکٹروں اور عملے نے انہیں سیلاب متاثرہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین کی صحت، رہائش اور خوراک کے انتظامات کا خود معائنہ کیا اور ہدایات دیں کہ کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے۔

دورے کے دوران وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں