امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ناکہ بندی کے آغاز سے اب تک ایران کی طرف جانے والے 57 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران 3 جہازوں کو غیر فعال بھی بنایا گیا تاکہ ناکہ بندی کو مؤثر رکھا جا سکے۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت بحیرہ عرب میں 3 امریکی ڈیسٹرائر جنگی جہاز موجود ہیں جو اس مشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
امریکی فوج کی طرف سے جن جنگی جہازوں کا ذکر کیا گیا ان میں یو ایس ایس ٹرکسن (DDG-103)، یو ایس ایس رافیل پیرالٹا (DDG-115) اور یو ایس ایس میسن (DDG-87) شامل ہیں۔ سینٹ کام نے ان جہازوں کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں انہیں مشرقِ وسطیٰ میں کارروائیوں کے دوران بحیرہ عرب میں موجود دکھایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحریہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سیو آور پاک
