اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
عمران خان اور علیمہ خان سے یکجہتی کل ایم این ایز کا بڑا شو آف
عمران خان اور علیمہ خان سے یکجہتی کل ایم این ایز کا بڑا شو آف

عمران خان اور علیمہ خان سے یکجہتی کل ایم این ایز کا بڑا شو آف

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف اور ان کی بہن علیمہ خان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اہم سیاسی قدم اٹھا لیا ہے۔ پارٹی نے تمام اراکینِ قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم این ایز کو اڈیالہ پہنچنے کا وقت کل صبح بتایا جائے گا اور ہر صورت اس ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی رکن کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

پارٹی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ تمام ایم این ایز کی حاضری یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام اراکین آج رات ہی اپنے حلقوں سے واپس اسلام آباد پہنچ جائیں تاکہ کل کے پروگرام میں کسی قسم کی کمی نہ رہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر کل پی ٹی آئی کے اراکین کی بھرپور موجودگی نہ صرف سیاسی یکجہتی کا مظاہرہ ہوگی بلکہ یہ پیغام بھی دے گی کہ پارٹی قیادت کے ساتھ سب اراکین ایک صفحے پر کھڑے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں