اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 نوابشاہ میں لرزہ خیز انجام 7 سالہ بچی کے قاتل کا پولیس کے ہاتھوں ہولناک انجام
 نوابشاہ میں لرزہ خیز انجام 7 سالہ بچی کے قاتل کا پولیس کے ہاتھوں ہولناک انجام

 نوابشاہ میں لرزہ خیز انجام 7 سالہ بچی کے قاتل کا پولیس کے ہاتھوں ہولناک انجام

نوابشاہ سے دل دہلا دینے والی خبر! سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والا درندہ صفت شخص پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چار روز قبل نوابشاہ کی اصغر کالونی سکرنڈ میں پیش آیا، جہاں سفاک ملزم — جو بچی کا قریبی رشتے دار بتایا جا رہا ہے — نے محض چند تولے سونے کی خاطر معصوم بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم پولیس نے جدید طریقۂ تفتیش اور اہلِ علاقہ کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔ آج پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے سونے کی بالیاں اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے، جو وقوعہ کے دوران استعمال ہوئی تھی۔علاقے کے مکینوں نے ملزم کی ہلاکت پر اطمینان اور سکون کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں