جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.434804 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
پاکستان کی بڑی کامیابی یورپ نے غیر قانونی امیگریشن میں 47٪ کمی تسلیم کر لی
پاکستان کی بڑی کامیابی یورپ نے غیر قانونی امیگریشن میں 47٪ کمی تسلیم کر لی

پاکستان کی بڑی کامیابی یورپ نے غیر قانونی امیگریشن میں 47٪ کمی تسلیم کر لی

پاکستان اور یورپی یونین نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی بنانے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات کو دونوں جانب نے مستقبل کے تعاون کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ گفتگو کے دوران کمشنر میگنس برنر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ جانے والی غیر قانونی ہجرت، خاص طور پر ڈنکی کے ذریعے، 47 فیصد کم ہوئی ہے۔ ان کے مطابق یہ کمی پاکستان کی مضبوط اور مؤثر حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر پاکستان کو بھرپور سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی اقدام قرار دیا۔

کمشنر برنر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ وہ ملک میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کی جانے والی کوششوں کا براہِ راست جائزہ لے سکیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مزید بات چیت کر سکیں۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے بتایا کہ صرف اسی سال 1,770 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق سمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ پوری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت ضروری ہے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور یورپی یونین غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی ترسیل کے خلاف مزید مشترکہ اور مضبوط حکمتِ عملی اپنائیں گے۔ معلومات کے تبادلے سمیت ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی مکمل اتفاق ہوا۔

آخر میں دونوں جانب سے یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور یورپی یونین مل کر عالمی جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں