پیر , 10 اگست 2026 | 1 USD = 277.465610 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
پاکستان کی امن کوششوں نے دنیا کو حیران کر دیا، امریکہ بھی میدان میں آگیا
پاکستان کی امن کوششوں نے دنیا کو حیران کر دیا، امریکہ بھی میدان میں آگیا

پاکستان کی امن کوششوں نے دنیا کو حیران کر دیا، امریکہ بھی میدان میں آگیا

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں ایک اہم قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

یہ قرارداد امریکی کانگریس کے رکن الگرین کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایک غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر اہم سفارتی کردار ادا کیا۔ قرارداد کے مطابق یہ تنازع انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتا تھا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان، عوام کی نقل مکانی اور عالمی معیشت پر بھاری بوجھ پڑنے کا خدشہ موجود تھا۔

الگرین نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا جنگ، تباہی اور انسانی مشکلات کا سامنا کر رہی ہو، ان ممالک اور عناصر کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے جو امن کے لیے عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات ہی مسائل کا بہترین حل ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی کوششیں اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ دنیا کو تباہی کے بجائے بات چیت اور امن کو ترجیح دینی چاہیے۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کو سراہ کر عالمی برادری اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ بے گناہ جانوں کے تحفظ اور مذاکرات کے راستے کو مضبوط بنایا جائے۔

دوسری جانب پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر بھارت کو عالمی سطح پر تنقید اور سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ دنیا پاکستان کی امن پالیسی کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں