اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 پیٹرول مہنگا کرنے پر بڑا اعتراض, شرجیل میمن نے وفاق کو خبردار کر دیا
 پیٹرول مہنگا کرنے پر بڑا اعتراض, شرجیل میمن نے وفاق کو خبردار کر دیا

 پیٹرول مہنگا کرنے پر بڑا اعتراض, شرجیل میمن نے وفاق کو خبردار کر دیا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور وفاقی حکومت سے اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانا عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ ان کے مطابق اس اقدام سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا سب سے زیادہ بوجھ غریب اور متوسط طبقے کو برداشت کرنا پڑے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام پہلے ہی مالی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں قیمتوں میں اضافہ کسی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو حقیقی اور مؤثر معاشی ریلیف فراہم کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں اور انہیں کچھ سہولت ملے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں