جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.451604 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 466000.00 روپے
لاہور میں ربیع الثانی کا چاند آج نظر آئے گا؟ زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
لاہور میں ربیع الثانی کا چاند آج نظر آئے گا؟ زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

لاہور میں ربیع الثانی کا چاند آج نظر آئے گا؟ زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

لاہور میں آج ربیع الثانی کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس ایوانِ اوقاف میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر مذہبی امور ایاز حبیب کر رہے ہیں جبکہ صوبائی اور ضلعی خطبا سمیت کئی اہم مذہبی شخصیات بھی شریک ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس وقت چاند کی عمر تقریباً 41 گھنٹے 31 منٹ ہے، زاویہ 6.37 افقی اور 252.9 امودی بتایا گیا ہے۔ لاہور میں سورج شام 6 بجے غروب ہوگا اور 6 بج کر 38 منٹ تک چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں۔

چاند کی پیدائش گزشتہ رات 12 بج کر 54 منٹ پر ہوئی تھی، اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج چاند نظر آ سکتا ہے۔ اجلاس میں مفتی محمد احمد، مولانا مختار احمد ندیم، مفتی محمد شفیق اعوان، مفتی عمران حنفی، مولانا اعجاز سلیم، مفتی کریم خان اور مفتی اسحاق ساقی سمیت دیگر علمائے کرام بھی شریک ہیں۔

یہ اجلاس عوامی توقعات کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس فیصلے کے بعد ہی ربیع الثانی کے آغاز کی سرکاری تصدیق ہوگی۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں