پیر , 10 اگست 2026 | 1 USD = 277.34310 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
رجب بٹ ڈی پورٹ لندن سے اچانک نکال دیا گیا بڑی خبر آ گئی
رجب بٹ ڈی پورٹ لندن سے اچانک نکال دیا گیا بڑی خبر آ گئی

رجب بٹ ڈی پورٹ لندن سے اچانک نکال دیا گیا بڑی خبر آ گئی

یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ نے ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کا ویزا منسوخ ہونے کے بعد انہیں ملک چھوڑنا پڑا، اور وہ اب اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رجب بٹ نے برطانیہ سے روانگی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ برٹش ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے پاکستان جا رہے ہیں۔ وہ آج رات 11 بجکر 15 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے رجب بٹ اور مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ حکم اس وقت سامنے آیا جب ہائیکورٹ میں بیرون ملک موجود ملزمان کے خلاف سائبر کرائم اور گیمنگ ایپ سے متعلق مقدمات کی سماعت جاری تھی۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل آحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے، جس پر عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا دونوں کی کل تک کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر لی۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں