اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
 راولپنڈی میں لڑکی سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا، ملزم فائرنگ کر کے فرار
 راولپنڈی میں لڑکی سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا، ملزم فائرنگ کر کے فرار

 راولپنڈی میں لڑکی سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا، ملزم فائرنگ کر کے فرار

راولپنڈی میں ایک لڑکی سے پرس اور موبائل فون چھیننے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ کمرشل مارکیٹ میں شاپنگ کے بعد اپنے گھر واپس جا رہی تھی۔ جب وہ محلہ قطب الدین کے قریب پہنچی تو ایک نامعلوم ملزم نے اچانک اس سے بیگ چھین لیا۔

مدعیہ کے مطابق اس بیگ میں تین موبائل فون موجود تھے۔ لڑکی نے مزید بتایا کہ ملزم نے واردات کے دوران دو فائر بھی کیے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد ملزم بیگ لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں