جمعرات , 4 جون 2026 | 1 USD = 278.21304 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے
عمرہ سیزن میں نیا ریکارڈ سعودی عرب نے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر دیے
عمرہ سیزن میں نیا ریکارڈ سعودی عرب نے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر دیے

عمرہ سیزن میں نیا ریکارڈ سعودی عرب نے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کر دیے

سعودی عرب میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جب کہ پاکستان سے آنے والے زائرین نے اس سال بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انڈونیشیا دوسرے، اور بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن کا آغاز جون 2025 میں حج کے اختتام کے فوراً بعد کر دیا گیا تھا۔ صرف پانچ ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے سعودی عرب کی مذہبی سیاحت میں نمایاں ترقی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے زائرین میں عراق چوتھے اور مصر پانچویں نمبر پر رہے۔ وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، زیادہ تر زائرین جدہ یا براہِ راست مدینہ منورہ پہنچتے ہیں اور وہاں سے ریلوے یا بس کے ذریعے مکہ مکرمہ کا سفر کرتے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ زائرین کی سہولت کے لیے ’نسک (Nusuk)‘ پورٹل پر آن لائن عمرہ ویزا اور پیکیج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے خاص طور پر یورپی ممالک کے زائرین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اب وہ اپنی پسند کے پیکیجز اور شیڈول کے مطابق ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں، سعودی حکومت نے زائرین کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل سروسز کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، جس میں مختلف زبانوں میں رہنما ہدایات، ای-گائیڈز، اور آن لائن سسٹم بھی شامل ہیں تاکہ ہر زائر کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں