ہفتہ , 6 جون 2026 | 1 USD = 278.477506 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 463000.00 روپے
سیالکوٹ سانحہ بچی کے ساتھ ظلم کی انتہا، ملزم والدین سمیت پولیس کے شکنجے میں
سیالکوٹ سانحہ بچی کے ساتھ ظلم کی انتہا، ملزم والدین سمیت پولیس کے شکنجے میں

سیالکوٹ سانحہ بچی کے ساتھ ظلم کی انتہا، ملزم والدین سمیت پولیس کے شکنجے میں

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ): سیالکوٹ کے علاقے تھانہ قلعہ کالر والہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 5 سالہ معصوم بچی عفیفہ کائنات کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس المناک واردات میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ کو اس کے والد اور والدہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ 15 ستمبر کو بچی لاپتہ ہوئی تھی، جب کہ اس کی لاش 18 ستمبر کو قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے پولیس نے بالآخر مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد بچی کو اینٹ مار کر قتل کیا، جب کہ والدین نے جرم کے شواہد چھپانے میں اس کی مدد کی۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

گلگت بلتستان کیلئے نواز شریف کے وعدوں نے سب کو حیران کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ …

جواب دیں