اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
بلوچستان میں دہشتگردوں کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی
بلوچستان میں دہشتگردوں کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی

بلوچستان میں دہشتگردوں کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ عناصر کسی بڑی کارروائی کی تیاری میں تھے۔

بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ریاست اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں