اتوار , 9 اگست 2026 | 1 USD = 277.7709 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 449500.00 روپے
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: 65 ہزار اضافی ورک ویزوں کا اعلان
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: 65 ہزار اضافی ورک ویزوں کا اعلان

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: 65 ہزار اضافی ورک ویزوں کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 ستمبر تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ ٹو بی (H-2B) عارضی ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ویزے ان امریکی کمپنیوں کو دیے جائیں گے جو مقامی سطح پر لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

اس فیصلے کے تحت موسمی گیسٹ ورکر ویزوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ دستیاب ایچ ٹو بی ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اس اقدام سے خاص طور پر تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جہاں طویل عرصے سے ورکرز کی شدید قلت موجود ہے۔

موسمی کاروبار سے وابستہ کمپنیوں، خاص طور پر ہوٹل انڈسٹری، کی جانب سے کافی عرصے سے اضافی ورک ویزوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب بعض تعمیراتی اداروں نے صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث افرادی قوت کی کمی کی شکایات بھی کی تھیں۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو جرائم سے جوڑتے ہوئے معاشرے پر بوجھ قرار دیا تھا، تاہم موجودہ فیصلے کو کاروباری حلقے ایک اہم ریلیف قرار دے رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

بجٹ میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعظم نے ریلیف کا عندیہ دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں …

جواب دیں