ہفتہ , 18 اپریل 2026 | 1 USD = 279.029818 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 502500.00 روپے
 ٹرمپ کا بڑا سرپرائز, ایران کے بارے میں کل کیا ہونے والا ہے؟
 ٹرمپ کا بڑا سرپرائز, ایران کے بارے میں کل کیا ہونے والا ہے؟

 ٹرمپ کا بڑا سرپرائز, ایران کے بارے میں کل کیا ہونے والا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ایک اچھی خبر موجود ہے اور ممکن ہے کہ کل دنیا کو ایک بڑا سرپرائز ملے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کچھ اہم ہونے جا رہا ہے اور ان کے خیال میں یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، جس سے سب کو حیرانی ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ کل وائٹ ہاؤس میں ایک نہایت اہم اور ذہین شخصیت آنے والی ہے، جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی معاملات میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ایک غیر معمولی نیوز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز کو کمرشل جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس راستے کے کھلے رہنے کا انحصار جنگ بندی پر ہوگا۔ اگر سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ایران دوبارہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پاکستان کی بڑی دفاعی کامیابی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کی بڑی دفاعی کامیابی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے …

جواب دیں