اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کی جج عبہر گل خان کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایت دائر کر دی گئی ہے۔
شکایت ایڈووکیٹ عظیم دانیال نے جمع کرائی جو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔
شکایت میں جج پر بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال، جانبداری، رشتہ داروں کو نوازنے اور عدالتی آداب کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق یہ الزامات سرکاری ریکارڈ، نوٹیفکیشنز اور عدالتی احکامات سے ثابت ہوتے ہیں۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ جج کیخلاف بدانتظامی اور ادارہ جاتی بے ضابطگیوں کے بھی شواہد موجود ہیں۔
شکایت میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جسٹس عبہر گل خان ماضی میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رہ چکی ہیں اور ان کے مبینہ غیر آئینی فیصلوں اور واضح قانونی غلطیوں نے ان کی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سیو آور پاک
