جلال پور پیر والا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلال پور پیر والا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا از خود جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی۔
مریم نواز نے سیلاب زدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور متاثرین کو جلد از جلد مشکلات سے نجات ملے۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی میں کوئی کمی نہ رہنے پائے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب جلال پور پیر والا میں رہ کر متاثرین کے مسائل کو قریب سے دیکھیں گی اور ریلیف کا عمل تیز کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق امدادی چیکس کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں طبی امداد، خوراک اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو جلد ریلیف مل سکے۔
سیو آور پاک
