جمعہ , 5 جون 2026 | 1 USD = 278.216505 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 461500.00 روپے

بہاولنگر میں مریم نواز کا حیران کن اقدام متاثرین کے دل جیت لیے

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بہاولنگر کے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین اور ان کے بچوں سے قریبی رابطہ کیا۔ اس موقع پر فلڈ کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک نومولود بچے کا نام نواز شریف اور ایک بچی کا نام مریم رکھا گیا، جس پر وزیر اعلیٰ نے خوشی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے صنعت زار مرکز اور سلائی کڑھائی کے شعبے کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کی، خود سلائی مشین پر کپڑا سی کر اور کپڑے پر کڑھائی کر کے متاثرین کا حوصلہ بڑھایا۔ وزیر اعلیٰ خواتین اور بچوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کی ضروریات دریافت کیں اور تحائف بھی دیے۔

فلڈ ریلیف کیمپ کے عارضی کلاس رومز میں موجود معصوم بچوں نے مریم نواز کو اپنی بنائی ہوئی پینسل سکچ پیش کیے تو وزیر اعلیٰ نے مسکراتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر انہوں نے عارضی ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لیے بھی تحائف پہنچائے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیلاب نے بہاولنگر کی 26 یونین کونسلز کو متاثر کیا اور ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ متاثرین کے لیے 20 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے جہاں موبائل ہیلتھ یونٹس، ہیلتھ کاؤنٹرز اور کلینک آن ویل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک 40 ہزار سے زائد متاثرین کا علاج کیا جا چکا ہے جبکہ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 10 کلوگرام کے 15,795 بیگ، 1198 سائلیج اور 399 ٹن بھوسہ فراہم کیا گیا ہے۔ سیلاب سے قبل منہ کھر کی بیماری کے سدباب کے لیے 37 لاکھ 70 ہزار جانوروں کی ویکسی نیشن اور پانچ اضلاع میں بفر زون قائم کیا گیا ہے تاکہ بیماری نہ پھیلے۔

About A.M JAN

Check Also

گیس کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ اوگرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری

گیس کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ اوگرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری

ملک میں ایل این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا …

جواب دیں